EID MUBARK
عید مبارک 💐❤💐 رخشندہ بیگ احباب عیدمبارک کے کارڈ دینا اس کی خریداری اور نئے سے نئے ڈیزائن کے خوشنما عید کارڈ کبھی ہماری عید کی ثقافت کا خوبصورت اور لازمی جز ہوتے تھے ۔ گزرتے زمانے اور تیز رفتار ڈیجیٹل دور نے جہاں اور بہت سی روایات کو ماضی کا حصہ بنا دیا ہے ،عید کارڈ لینے اور دینے کی رسم بھی کہیں کھو گئی ہے ۔ خوبصورت اشعار سے سجے کھٹی میٹھی دوستی اور محبت بھرے پیغام اور ان کے ہمراہ خوبصورت تحفے ان کی تیاری خریداری ۔۔۔۔۔کیسا شاندار اور حسین زمانہ تھا ۔ سن 94 ...95 کی قیمتی یادگار عید کارڈز جو کچھ بہت پیارے اپنوں کی جانب سے دیے گئے ابھی تک میرے پاس محفوظ ہیں ۔ رب کریم میری تمام دوستوں کو خوش و خرم اور آباد رکھے ۔ اور جو پیارے اس عالم فانی سے کوچ کر چکے ہیں ان کی مغفرت فرما کر جنت کے باغوں کا مکین بنادے آمین ثمہ آمین ۔ ڈبے میں ڈبہ ڈبے میں کیک 😍 پوسٹ پڑھنے والا لاکھوں میں ایک 😍 عید آئی ہے زمانے میں ☺ کیا آپ پھسل پڑے ہیں غسل خانے میں 😁